68

پی ایس ایل 6 کا گیت، مہوش حیات کی پسند*

*پی ایس ایل 6 کا گیت، مہوش حیات کی پسند*

اداکارہ مہوش حیات نے اپنے ٹویٹ میں پی ایس ایل 6 کے آفیشل ترانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس ترانے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اب تک نہیں سمجھ سکی کہ اس گانے میں لوگوں کو مسٔلہ کیا ہے؟ یہ ترانہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے بولڈ اور نئے انداز پر مبنی ہے، مجھے تو پی ایس ایل 2021ء کا گیت بے حد پسند آیا ہے۔ مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ ہم ہمیشہ پرانے انداز پر ہی رہنا چاہتے ہیں، کوئی بھی مختلف انداز اپنانے کو تیار نہیں، لہذا اس گیت پر تنقید ختم ہونی چاہیے کیوں کہ یہی وہ باتیں ہیں جو کہ ہمارے ملک میں تخلیقی صلاحیتوں کو دباتی ہیں۔ انکا ماننا ہے کہ اس وقت ہمیں نت نئی آواز اور خیالات کی ضرورت ہے، ساتھ ہی انہوں نے ویل ڈن پی ایس ایل بھی لکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں