بنوں چونگی پر پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ،
ڈی آئی خان کزن(بھائی) احسان اللہ ہسپتال میں دم توڑ گیا
ڈی آئی خان خاندانی دشمنی کا شبہ، پولیس نے ملزم کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا، مقدمہ درج۔
ڈی آئی خان ایک پولیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر اپنی کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے اپنے ہی کزن(بھائی) کو قتل کر دیا۔
ڈی آئی خان زخمی نوجوان احسان اللہ نے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
ڈی آئی خان مقتول کے بھائی امان اللہ ولد محمد خان کوکار کی مدعیت میں پولیس نے ملزم کانسٹیبل عرفان اللہ ولد شیر زمان بلوچ، کوکار کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اینکر ریڈ
ڈیرہ اسماعیل خان میں مقتول کے بھائی امان اللہ نے پولیس کو بتایا کہ اسے پڑوسی محمد اویس ولد محمد سلیم سکنہ کوکار نے فون پر فائرنگ کی اطلاع دی۔ جب وہ ہسپتال پہنچا تو احسان اللہ زخموں کی وجہ سے جاں بحق ہو چکا تھا۔ پڑوسی محمد اویس نے بیان کیا کہ وہ اور مقتول احسان اللہ موبائل فون کی مرمت کروا کر موٹر سائیکل پر واپس جا رہے تھے۔ بنوں چونگی پر احسان اللہ نے کہا کہ اس کے کزن عرفان کی وہاں ڈیوٹی ہے، لہٰذا وہ ان کے پاس چائے پینے کے لیے رک گئے۔ اویس کے مطابق، جب وہ سب وہاں بیٹھے تھے ملزم کانسٹیبل عرفان اللہ نے اپنی سرکاری کلاشنکوف سے احسان اللہ کے سینے پر براہ راست فائر کر دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔
مقتول کے بھائی نے بتایا کہ وہ اس قتل کی وجہ عداوت (دشمنی کی وجہ) سے متعلق کوئی علم نہیں رکھتا۔
پولیس نے فوری ایکشن: لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے فوراً بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم کانسٹیبل عرفان اللہ کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔