قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز یافتہ اور یواین او کے امتیازی اعزاز رکھنے والے آرٹ ڈائریکٹر بلال جاوید اور مشہور فوٹوگرافر عمران چوہدری کی بین الاقوامی فوٹوگرافی آرٹ ورک کی نمائش پاکستانی ایمبیسی کے زیر اہتمام بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں انعقاد

بلغاریہ میں مشہور پاکستانی فوٹوگرافرز کی تصاویر کی نمائش،۔

صوفیہ قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز یافتہ اور یواین او کے امتیازی اعزاز رکھنے والے آرٹ ڈائریکٹر بلال جاوید اور مشہور فوٹوگرافر عمران چوہدری کی بین الاقوامی فوٹوگرافی آرٹ ورک کی نمائش پاکستانی ایمبیسی کے زیر اہتمام بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں منعقد کی گئی ۔

اس موقع پر بلغاریہ میں پاکستان کی سفیر محترمہ مرہم مدیحہ آفتاب اور مختلف ممالک کے سفارت کاروں، بلغاریہ کے اعلیٰ افسران و عہدے داروں نے آرٹ ڈائریکٹر بلال جاوید اور عمران چوہدری کے منفرد کام کو خوب سراہا ، پاکستان کے خوبصورت مناظر کو بہت پسند کیا ، اور بہت سے غیر ملکی لوگوں نے ان خوبصورت تصاویروں کو دیکھ کر پاکستان جانے کی خواہش کا اظہار کیا ،

آرٹ ڈائریکٹر بلال جاوید اور عمران چوہدری کی منفرد خوبصورت تصویری کام پر مشتمل بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں منعقدہ اس تصویری نمائش میں پاکستان کے ثقافتی ورثے اور تاریخی عمارات کے ساتھ ساتھ پاکستان کے طول و عرض میں موجود گلگت بلتستان ، کشمیر ، خیبر پختون خواہ کے خوبصورت قدرتی مناظر اور فطرت کے حسین نظاروں پر مشتمل تصاویر جو پاکستان کی خوبصورت پہاڑی وادیوں کے گلیشیئرز کے مناظر سے لے کر آبشاروں، قدرتی جھیلوں تک، پنجاب کے میدانوں ، چولستان کے صحرا سے لے کر وادی سندھ تک پھیلے تاریخی اہمیت کے حامل آثار قدیمہ کے مناظر ، بلوچستان کے وسیع علاقوں، پہاڑوں ، سیاحتی مقامات گوادر کے ساحلوں تک، درہ خنجراب سے کراچی کی بندرگاہوں تک، منفرد اور خوبصورت مناظر پر مشتمل تصاویر عالمی سطح پر ناظرین کی توجہ مبذول کرا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ آرٹ ڈائریکٹر بلال جاوید پاکستان کے پہلے اور واحد بین الاقوامی شہرت یافتہ اور اعزازات یافتہ آرٹ ڈائریکٹر ہیں، جنہوں نے پوری لگن محنت اور بےلوث رضاکارانہ جذبے اور خود تفویض کردہ ڈیوٹی کے تحت، پاکستان کا پر امن ، خوبصورت ، نرم خو چہرہ اور روشن امیج اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینے اور دنیا کے مختلف میٹروپولیٹن شہروں میں پاکستان کے قومی پرچم کو بلند کرنے کے لیے اپنی ذاتی کوششوں، وسائل اور اخراجات کے ساتھ ساتھ اپنا حصہ ڈالا ہے ۔
آرٹ ڈائریکٹر بلال جاوید شاید وہ واحدپاکستانی ہیں، جنہوں نے بغیر کسی مالی معاوضے اور بغیر کسی ذاتی مفاد کے اپنے فن اور ڈیزائنگ کی صلاحیتوں کے ذریعے بہت سے عوامی اداروں، سرکاری محکموں، غیر سرکاری اداروں اور بہت سی مستحق ادبی شخصیات کو بوقت ضرورت اپنی خدمات رضاکارانہ اور عقیدت مندانہ طور پرمفت فراہم کی ہیں ۔

قبل ازیں آرٹ ڈائریکٹر بلال جاوید اور عمران چوہدری نے پاکستان کے خوبصورت، پرامن، روشن اور سافٹ امیج کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کو پاکستان کی تاریخی اور ثقافتی اقدار سے روشناس کرایا۔ پاکستان کی خوبصورت اور اچھوتی تصاویر کی نمائشیں آرٹ ڈائریکٹر بلال جاوید کے مشہور مقالے ” پاکستان دیکھو – پاکستان سے پیار کرو” “See Pakistan – Love Pakistan”کے عنوان سے دنیا کے کئی ممالک فرانس، کینیڈا، سری لنکا، عرب امارات، آسٹریلیا، نائجر وغیرہ میں منعقد کر چکے ہیں ،

اس کے علاوہ آرٹ ڈائریکٹر بلال جاوید اور عمران چوہدری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ماحولیات سے متعلق خصوصی اجلاسوں اور عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے مواقعوں پر اقوام متحدہ کے ماحولیات کے مقاصد کے حصول کے لیے بصری ترویج اور دنیا بھر میں عالمی موسمیاتی تبدیلی، گلوبل وارمنگ کے خطرات سے آگاہ کرنے کےلیے اور ماحولیات کو درپیش خطرات سے آگاہی کی مہم میں رضاکارانہ طور پر اپنا حصہ ڈالنے کے لیے 2015 میں فرانس میں 2016 میں مراکش اور 2018 میں پولینڈ 2019 میں سپین 2021 میں انگلیڈ اور 2022 میں مصر میں بھی “فطرت کو بچائیں – اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے” “Save Nature – Before It’s too Late” کے عنوان سے ، فضائی آلودگی اور پانی کی کمی جیسے لاحق خطرات سے آگاہ کرنے اور فوری طور پر ان ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے اپنی ذاتی کاوشوں، اور وسائل سے بنائی گئی منفرد تصاویر کی متعدد نمائشیں منعقد کی ہیں۔ جن کو دنیا بھر کے سفارت کاروں ،صحافیوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بہت پسند کیا تھا اور ان کے اعلیٰ کام کی خوب تعریفیں کی تھیں ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں