سعودی عرب میں دو مسافر بردار طیارے فضا میں اڑتے ہوئے ایک دوسرے کے انتہائی قریب آگئے جس پر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے دونوں طیاروں کو ایک دوسرے سے دور کیا گیا
سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق دارالحکومت ریاض کے قریب دو مسافر بردار طیارے فضا میں ایک دوسرے کے قریب آگئے اور صرف ایک دوسرے سے 60 میٹر کے فرق سے اڑتے رہے جو کہ انتہائی خطرناک عمل تھا جس پر سعودی جنرل ایوی ایشن نے دونوں طیاروں کو ایک دوسرے سے دور اڑنے کی ہدایت کی تاہم دونوں جہازوں کے پائلٹس کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے