پشاور
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے جرمنی کی سفیر اینا روت لوئیز لیپل کی ملاقات۔
پشاور: ملاقات میں دوطرفہ تعاون، ضم اضلاع کی ترقی اور علاقائی استحکام پر گفتگو۔
پشاور: جرمن سفیر کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد۔
پشاور: وزیر اعلیٰ نے جرمنی کے ساتھ تعمیری شراکت داری کو سراہا۔
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت پائیدار ترقی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن ہے، وزیر اعلیٰ سہیل افریدی
پشاور: ضم اضلاع میں تعلیم، صحت اور تکنیکی شعبوں کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعلیٰ سہیل افریدی
پشاور: ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
 
         
								 
				 
				 
				 
				 
				