وزیرآباد میں 5 اور 7 سال عمر کےدو سگے بھائی ڈوب کر جاں بحق دونوں بھائیوں کی نماز جنازہ ادا رقت آمیز مناظر فضا سوگوار والدین پر غشی کے دورے

بھوماں باٹھ ڈسپوزل میں ڈوبنے والے دو سگے بھائیوں کی نماز جنازہ ادا
نماز جنازہ میں اہل دیہہ سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت

افسوس ناک واقعہ میں 5 سالہ علی رضا اور 7 سالہ فیضان جان کی بازی ہارگئے تھے
ولدین اور رشتےدار پورا دن بچوں کو تلاش کرتے رہے والدین پر غشی کے دورے، علاقہ بھر کی فضا سوگوار

وزیرآباد کے علاقہ بھوماں باٹھ میں دو سگے بھائی ڈسپوزل مقامی راجباہ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے سات سالہ فیضان سلطان اور 5 سالہ علی رضا گھر سے کھیلنے کے لیے نکلے اور لاپتہ ہو گئے دونوں بھائیوں کی نعشیں ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے گاؤں کے قریب سے گزرنے والے راجباہ سے برآمد ہو گئیں دونوں بھائیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی تدفین کے وقت رقت آمیز مناظر علاقہ بھر کی فضا سوگوار رہی اہلخانہ غم سے نڈھال ننھے بچوں کی ناگہانی وفات پر والدین پر غشی کے دورے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں