*دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر باپ، بیٹا اور بھتیجی ڈوب گئے*
تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں اٹک خورد کے مقام 9 سالہ عیشال فاطمہ ولد ناصر نواز پاؤں سلپ ہو جانے کے باعث ڈوب گئی جسے بچاتے ہوئے 9 سالہ صائم نواز ولد یاسر نواز (بیٹا) اور 38 سالہ یاسر نواز(والد) بھی ڈوب گئے
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی قلیل وقت میں تینوں لاشیں نکال کر ریسکیو ایمبولینس میں تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کر دیں
ڈوبنے والے تینوں افراد تحصیل حضرو کے گاؤں جتیال کے رہائشی ہیں