اسلام آباد
قومی اسمبلی کی اطلاعات ونشریات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوئینر ناز بلوچ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا جس میں پرائیویٹ چینلز سے وابستہ صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو درپیش مسائل پر غور کیا گیا ۔ اطلاعات ونشریات کی وفاقی سیکریٹری شاہیرہ شاہد نے کمیٹی کو مختلف چینلز کو اشتہارات کی مد میں ادا کی گئی رقم نادہندہ صحافتی اداروں سے آگاہ کیا
چیئر مین پیمر ا نے اجلاس کو ٹی وی چینلز کے لائسنوں کے اجرا کے طریقہ کار کے متعلق بتایا اور کہا اس وقت ایک سو پچاس کے قریب ٹی وی چینلز ہیں انہوں نے کہا کہ پیمرا کے قانون میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ترمیم کر کے ان سے وابستہ میڈیا ورکرز کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔ پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر بہزاد سلیمی نے اجلاس کو صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، کٹوتیوں سمیت درپیش دیگر مسائل پر بریفنگ دی اور ان کے حل کے لئے قانون سازی پر زور دیا ۔
ذیلی کمیٹی نے میڈیا کے کارکنوں کی اداروں سے بیدخلی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا جب تک ملازمین کے مناسب کنٹریکٹ نہیں ہوں گے تو ان کو تحفظ کیس ملے گا اجلاس نے اس حوالے سے موثر اقدامات کرنے پر زور دیا۔کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن سے میڈیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تحریری تجاویز طلب کرلیں ۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں پی بی اے ، اے پی این ایس کے نمائندوں اور ایس ای سی پی کے نمائندوں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
