پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کس نے کرنا ہے ،؟اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خود ن لیگ کی ٹکٹ کے خواہاں ہیں کیا بند کمرے کا فیصلہ مسلط کیا جائے گا یا عوام کرے گااستحکام پارٹی میں بھی عدم استحکام نظر آرہا ہے ، شاہ محمود قریشی

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ لاہور کی بیٹھک میں دبئی فیصلوں پر مہر ثابت کر دی گئی ہے ، دو بڑی جماعتوں نے نگران سیٹ اپ کے حوالے سے فیصلہ کر لیا ہے ، فیصلے کے بعد پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی بیٹھک میں اسمبلیوں کی تحلیل اور نگران سیٹ اپ پر مشاورت ہوئی ہے تاہم یہ مشاورت صرف دو بڑی جماعتوں کے مابین ہوئی ہے – آئین کی رو سے اپوزیشن لیڈر سے بھی مشاورت ہونی تھی تاہم راجہ ریاض برائے نام اپوزیشن لیڈر ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات پر ایاز صادق کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، اس اہم معاملے پر پی ٹی آئی کو بھی اعتماد میں لیا جانا چاہیئے – شفاف انتخابات کے ذریعے نمائندے چننے کا حق عوام کو حاصل ہے مگر یہاں دو بڑی جماعتوں کے سر براہان کے ذریعے پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کیا جا رہا ہے – شاہ محمود قریشی نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی عدم استحکام کا شکار ہو چکی ہے ، آئی پی پی کے صدر نے عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو حکومتی عہدے چھوڑنے کا کہا جبکہ جہانگیر ترین نے دونوں کو کام جاری رکھنے کا کہہ دیا – وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستانی مندوب نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بات کی ، جس کے جواب میں اسرائیل نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا حوالہ دے دیا –

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو کئیر ٹیکر حکومت کے حوالے سے فیصلے ہوگئے مشاورت جاری ہے ، لاہور کی بیٹھک جو ماڈل ٹاؤن میں ہوئی اس میں دبئی کے فیصلوں پر مہر ثبت کردی ،
کئیر ٹیکر حکومت کے حوالے سے مشاورت ہوئی ،
حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،
تحریک انصاف ملکی سیاست کی اہم سٹیک ہولڈر ہے
اب یہ ابہام نہیں رہا کون نگران وزیراعظم کون ہوگا دو بڑوں میں فیصلہ ہوگا ،
پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کس نے کرنا ہے ،؟ ،
اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خود ن لیگ کی ٹکٹ کے خواہاں ہیں ، کیا بند کمرے کا فیصلہ مسلط کیا جائے گا یا عوام کرے گا ، استحکام پارٹی میں بھی عدم استحکام نظر آرہا ہے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں