غازی ڈیم میں نوجوان ڈوب گیا، ریسکیو آپریشن جاری

غازی ڈیم میں نوجوان ڈوب گیا، ریسکیو آپریشن جاری

*ہری پور*
غازی بروتھا ڈیم میں 22 سالہ وقاص علی سکنہ صوابی ڈوب گیا۔
ریسکیو 1122 ہری پور کی غوطہ خور ٹیم مسلسل 3 گھنٹوں سے سرچ آپریشن میں مصروف ہے۔
ریسکیو ٹیم کے شانہ بشانہ آرمی کے جوان بھی سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔
نوجوان کے جسدِ خاکی کو تاحال تلاش نہیں کیا جاسکا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق 22 سالہ وقاص علی اپنے کزن کے ساتھ ڈیم کے کنارے بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک دونوں پھسل کر ڈیم میں گر گئے۔
وقاص علی کا کزن ڈوبنے سے بچ گیا مگر 22 سالہ وقاص علی گہرے پانی میں ڈوب گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں