ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ملزم دوران علاج سیکورٹی ڈیوٹی پر معمور اہلکار کی غفلت سے راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال سے فرار ہو گیا۔

راولپنڈی

ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ملزم دوران علاج سیکورٹی ڈیوٹی پر معمور اہلکار کی غفلت سے راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال سے فرار ہو گیا۔ ملزم کیلئے کھانا لانے والے شخص نے سیکورٹی اہلکار کو نشہ آور جوس پلا کر بے ہوش کیا اور دونوں فرار ہوگئے ۔۔۔۔

ملزم فیضان بیماری کی وجہ سے جیل سے بی بی ایچ اسپتال کے وارڈ 4 میں زیر علاج تھا۔ تھانہ وارث خان پولیس نے سب انسپکٹر قیصر اعجاز گوندل کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ ایف آئی اے کے ملزم فیضان اور اس کے ساتھی کیخلاف درج کر لیا۔ ایف آئی آر میں سیکورٹی پر معمور اہلکار عثمان غنی کو بھی غفلت کا مرتکب قرار دے کر ملزم نامزد کیا گیا، مقدمہ پولیس آرڈر کی دفعہ 155 سی سمیت تعزیرات پاکستان کی چار دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں