پیپلز پارٹی کے صوبائی اور مرکزی قیادت میں اختلافات کے بعد مشیر امور کشمیر قمر الزمان کائرہ گلگت پہنچ گئے مگر ایک بھی کارکن استقبال کے لئے نہیں آیا گورنر ہاؤس میں صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ کو منانے کے لئے اجلاس جاری
خالد خورشید کے نااہلی کے بعد نئے قائد ایوان کے چناؤ کے حوالے سے پی ٹی آئی جہاں تین دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے وہاں پی ڈی ایم سمیت پی پی پی میں بھی اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں گزشتہ رات صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ نے اپنا استعفی مرکزی قیادت کو ارسال کردیا جس کے بعد جیالوں نے قمر الزمان کائرہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی بلاول بھٹو کے ہدایت پر مشیر امور کشمیر قمر الزمان کائرہ آج گلگت کا ایک روزہ دورے پر گلگت ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کے استقبال کے لئے ایک بھی کارکن نہیں پہنچا جبکہ صوبائی تنظیموں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ قمر الزمان کائرہ پی پی پی گلگت بلتستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اگر صوبائی صدر کے تحفظات دور نہیں کئے گئے تو ہم امجد ایڈوکیٹ کے ساتھ کھڑے ہونگے قمر الزمان کائرہ نے گورنر ہاؤس گلگت میں اہم بیٹھک بلا لیا اور صوبائی صدر کو منانے کے لئے کوشیشں تیز کردی زرائع کا دعویٰ ہے کہ قائد ایوان کے لئے پی پی پی کا کیا کردار ہوگا وہ آنے والا وقت ہی بتائے گا یاد رہے کہ پی پی پی نے قائد ایوان کے الیکشن سے اعلان تعلقی دو دن پہلے کرچکی ہے