بھارت نے دریائے ستلج میں 88 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا چھوڑ دیا۔ پاکپتن کا دس سالہ شاہروز جان سے گیا۔۔متعدد دیہات ڈوبنے کا خدشہ۔
محکمہ ایری گیشن کے مطابق بھارتی سیلابی ریلے کے نتیجہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں 5 سے 6 فٹ کا اضافہ ہوچکا۔ نتیجہ میں دریائی بیلٹ پر واقعہ پاکپتن کے 10 سے 15 دیہات خطرے میں پڑ گئے۔ گاؤں چک منور کا رہائشی 10 سالہ چرواہا شاہروز ڈوب کر جان سے گیا۔ مگر انتظامیہ کی جانب سے چند ایک ریسکیو کیمپ لگوانے کے علاؤہ ابھی تک نا لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ اور نا ہی عارفوالا کے مقام پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ڈھولا بند کی تعمیر ہوسکی ہے۔