اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کا جناح ہاوٴس کا دورہ، صحافیوں کے وفد کا شہدائے پاک فوج کو خراج عقیدت ، 9 مئی کو کی جانے والی شرمناک تخریب کاری میں ملوث شر پسندوں، سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ ،،

اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے جناح ہاوٴس کا دورہ کیا ، وفد کے شرکاء نے ۹ مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کی ، صحافیوں نے جناح ہاوٴس کی تباہ کاری کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ، وفد کے شرکاء نے کہا کہ جناح ہاوٴس کے واقعے پر دل بہت رنجیدہ ہے، اپنے ہی گھر کو آگ لگانے والے اور بانی پاکستان کی تصاویر نظر آتش کرنے والے غدار وطن ہیں، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے شر پسند قومی مجرم ہیں ،صحافیوں کے وفد نے شہدائے پاک فوج کو خراج عقیدت بھی پیش کیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی کو کی جانے والی شرمناک تخریب کاری میں ملوث شر پسندوں، سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو نشان عبرت بنایا جائے،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں