مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کی ہے اور ن لیگ سے نالاں نظر آئے ہیں،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سیاسی راستے جدا ہونگے،شاہ محمود قریشی

انسدادِ دہشت گردی عدالت
شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمے کی سماعت

شاہ محمود قریشی کی جانب سے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش

اس کی تحقیقات میں کیا پیش رفت ہوئی؟ عدالت کا تفتیشی افسر سے استفسار

ان کا ٹویٹ لیا ہے، تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئی، تفتیشی افسر

شاہ محمود قریشی کا کوئی ٹویٹ ریکارڈ پر نہیں ہے، وکیل علی بخاری

شاہ محمود قریشی کیخلاف سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دیتے ہیں، جج انسدادِ دہشت گردی عدالت

17 کو ملتان میں میرے پانچ مقدمات کی سماعت ہے، شاہ محمود قریشی

آپ وہاں استثنیٰ لے لیجے گا میں یہاں کارروائی آگے بڑھانا چاہتا ہوں، جج

17 کے بجائے 18 کو سماعت رکھ لیں، شاہ محمود قریشی کی استدعا

عدالت نے دونوں کیسز میں سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی
شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

آج عدالت میں پیش ہوا اور عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں شامل تفتیش ہو گئے ہیں،شاہ محمود قریشی

عدالت نے 18 تاریخ دی اور پراسیکیوشن کو رپورٹ جمع کروانے کا کہا،شاہ محمود قریشی

کل مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کی ہے اور ن لیگ سے نالا نظر آئے ہیں،شاہ محمود قریشی

پی ڈی ایم کوئی الیکٹورل الائنس نہیں ہے،شاہ محمود قریشی

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سیاسی راستے جدا ہونگے،شاہ محمود قریشی

ایک نئی دلچسپ سیاست جنم لے رہی ہے،شاہ محمود قریشی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں