مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں گھر سے بھاگنے والے جوڑے کو گھر سے بھاگنا مہنگا پڑگیا،،جوڑے نے لکڑی کے پھٹے پر بیٹھ کر دریا کراس کرنے کی کوشش کی،لکڑی کا پھٹہ الٹا تو لڑکی دریا میں ڈوب گئی،پولیس نے لڑکے کو حراست میں لیکر اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا.

مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں دو روز قبل پسند کی شادی کے لیے گھر سے بھاگنے والے جوڑے نے لکڑی کے پھٹے پر بیٹھ کر دریا سندھ کراس کرنے کی کوشش کی.پولیس کیمطابق تحصیل علی پور میں سپر نمبر 4 کے مقام پر پھٹہ الٹنے سے جوڑا دریائے سندھ میں ڈوب گیا،اس موقع پر صدام نامی لڑکا تو بحفاظت دریا سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا،لڑکی دریا میں ڈوب گئی،ریسکیو نے 2 دن کے آپریشن کے بعد فرزانہ کی لاش دریا سے نکال لی،ڈوبنے والی لڑکی فرزانہ کے ورثاء نے لڑکے صدام پر لڑکی کے اغواء اور قتل کا الزام عائد کیا ہے،،دوسری جانب پولیس نے لڑکے حراست میں لیکر اسکے خلاف تھانہ جتوئی میں اغواء کا مقدمہ درج کرلیا.پولیس کیمطابق ورثاء کے بیان کیمطابق ملزم کیخلاف مقدمے میں قتل کی دفعات بھی شامل کی جائینگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں