دیوسائی میں گاڑی کھائی میں جاگری 3 افراد جانبحق گلگت بلتستان بھر میں بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ شاہراہ قراقرم کوہستان میں اوچھار نالے کے پاس ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند ہوگیا جبکہ ہنزہ سیکشن بھی بند بابوسر میں برف باری
گزشتہ رات سے جاری بارشوں کے بعد کوہستان کے مقام پر اوچھار نالہ ایک دفعہ پھر ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند ہوگیا ہزاروں سیاح اور مسافر پھنس کر رہ گئے جبکہ شاہراہ قراقرم ہنزہ مرتضی آباد کے مقام لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بن ہوگیا جبکہ دیوسائی کے مقام پر ٹریفک حادثہ تین افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور دو افراد زخمی ہوچکے ہیں گاڑی کھائی میں گرنے سے یہ حادثہ پیش آیا بابوسر ٹاپ اور شندور نانگا پربت سمیت بالائی علاقوں میں بھی جولائی میں برف باری ہوگئی مقامی انتظامیہ نے پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے سے گریز کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں