رشوت کی وڈیو وائرل ، خاتون کو عہدے سے معطل کردیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر ملیر آفس سے نوٹیفیکیشن جاری ۔
ڈپٹی کمشنر ملیر خاتون کلرک رشوت کی وڈیو وائرل کا معاملہ،
ڈپٹی کمشنر نے کلرک کو عہدے سے معطل کردیا
کراچی گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر آفس ملیر کی خاتون کلرک شبانہ کنول کی رشوت’ جعل سازی کی وڈیو منظر عام پر آئی تھی نمائندہ خصوصی نے رپورٹ کیا تھا تاہم ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان اروان نے خاتون کو عہدے سے معطل کردیا جبکہ ڈپٹی کمشنر ملیر آفس نے معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق شبانہ کنول سینئیر کلرک بی پی ایس 14 سب ڈویژن مراد میمن گوٹھ کی وڈیو سوشل میڈیا پر واِئرل ہونے کی وجہ سے معطل کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ حصار احمد شمسی نامی شہری نے خاتون کلرک شبانہ کنول کے خلاف رشوت لینے کی درخواست جمع کروائی تھی جس میں شکایت درج تھی کہ مذکورہ خاتون نے ایک کروڑ روپے رشوت کے عوض جعلی کاغذات بناکر دیئے ہیں اور اب پیسے واپس نہیں کررہی
۔