تھانہ بھوآنہ کی حدود تاجہ بیر والہ میں بھوآنہ پولیس کی محنت کش مہدی حسن اور نور بی بی کے گھر پر مبینہ کاروائی تالے توڑ کر گھر کا بجلی کا سامان, فرنیچر اور دیگر اشیا توڑ دیں.محنت کش کے مطابق سب انسپکٹر رانا یعقوب ہمراہ پولیس 491 کی رٹ کی تعمیل کروانے ان کے گھر پہنچی لڑکی موجود نا ہونے پر گھر کے تالے توڑ کر نقصان پہنچایا.
تھانہ بھوآنہ کی حدود تاجہ بیر والہ میں بھوآنہ پولیس کی محنت کش کے گھر پر مبینہ کاروائی گھر کا بجلی کا سامان, فرنیچر اور دیگر اشیا توڑ دیں.محنت کش کے مطابق سب انسپکٹر رانا یعقوب ہمراہ پولیس 491 کی رٹ کی تعمیل کروانے ان کے گھر پہنچی لڑکی موجود نا ہونے پر گھر کے تالے توڑ کر نقصان پہنچایا.اس موقع پر محنت کش مہدی حسن اور نور بی بی کا کہنا تھا کہ ثنااللہ نامی شخص نے ہماری بیٹی سے خفیہ نکاح کیا اور عدالت میں 491 کی رٹ دائر کر دی.عدالت کی طرف سے رٹ خارج کر دی گئی جس کے آرڈرز ان کے پاس ہیں مگر اس کے باوجود پولیس بااثر افراد سے ملی ہوئی ہے زبردستی ہماری بیٹی کو چھین کر بااثر افراد کے حوالے کرنا چاہتے ہیں.اس موقع پر مہدی حسن اور نور بی بی نے احتجاج کرتے ہوئے آر پی او فیصل آباد اور ڈی پی او چنیوٹ سے اپیل کی ہے کہ پولیس کی بربریت کا نوٹس لیکر ذمہ داران کیخلاف کاروائی کی جائے اور ان کو تحفظ فراہم کیا جائے.