*دیپالپور کے نواحی گاؤں کوئیکی بہاول میں ترقیاتی فنڈز میں مبینہ خورد برد کے انکشاف پرسابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کو ان کےبھائی احمد مجتبیٰ وٹو سمیت آج دس بجے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے طلب کرلیا* ہے
دیپالپور کے نواحی گاؤں چورستہ میاں خان سے بشری بی بی کی آبائی رہائش گاہ کوئیکی بہاول تک پختہ تعمیر ہونے والی سڑک و دیگر ترقیاتی منصوبوں میں ہونیوالی مبینہ کرپشن پر تھانہ اینٹی کرپشن میں سرکار کی مدعیت میں بشری بی بی اوران کے بھائی احمد مجتبیٰ وغیرہ پر مقدمہ نمبر5/23درج ہواجسکی انکوائری کے سلسلہ میں دونوں بہن بھائیوں کو آج ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اوکاڑہ ملک تصور نے اپناموقف پیش کرنے کیلئے دس بجے اپنے دفتر طلب کرلیا طلبی کا نوٹ کوئیکی بہاول میں چسپاں کردیا گیا جس میں لکھاہے کہ اگر ملزمان انکوائری کے سلسلہ میں پیش نہ ہوئے تو یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے