چینی صدر کا علاقائی امن کو برقرار رکھنے اورمشترکہ سلامتی کے تحفظ پر زور

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے علاقائی امن کو برقرار رکھنے اور مشترکہ سلامتی کے تحفظ کے لیے کوششوں پر زور دیاہے۔
صدر شی نے منگل کو ویڈیو لنک کے ذریعے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے دوران کہا کہ اس خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین عالمی سلامتی کے اقدام پر عملدرآمد کرنے، بین الاقوامی تنازعات کے بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کو فروغ دینے اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل کے سیاسی حل کی حوصلہ افزائی کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ ہمارے علاقے میں ایک ٹھوس سیکورٹی شیلڈ بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں