وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میان محمد معین وٹو کی ملاقات کے فور منصوبے پر اب تک 86 ارب روپے خرچ ہو چکے مزید 78 ارب روپے دونوں صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کے مسائل حل کروائیں،مراد شاہ کی وٹو کو درخواست

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہسے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میان محمد معین وٹو کی ملاقات

ملاقات میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ موجود

چیئرمین واپڈا نوید اصغر چودہری، ڈی جی میان ریاض اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کے فور عامر مغل ملاقات میں شریک

ملاقات میں کے فور منصوبہ پر تبادلہ خیال، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

سندھ حکومت کے فور کے لیے 1.2 ارب روپے جاری کر رہی ہے، مراد علی شاہ

شہر کراچی کو کے فور منصوبہ سے 260 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

میں نے ناصر شاہ کے ساتھ کے فور پروجیکٹ کا کل دورہ کیا ہے، وفاقی وزیر کی وزیراعلیٰ سند ھ کو آگاہی

کے فور منصوبے پر اب تک 86 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کے فور کے لیے مزید 78 ارب روپے درکار، وفاقی حکومت فراہم کرے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ حکومت کے فور منصوبے کی توسیع کا کام کر رہی ہے، سید مراد علی شاہ

کے فور کو جلد مکمل کرنے کے لیے وفاقی حکومت فنڈ فراہم کرے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعظم سے بات کر کے مزید فنڈز فراہم کرینگے، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل

حب ڈیم سے کراچی کو 100 ایم جی ڈی پانی فراہم ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ حکومت نے حب ڈیم کے پرانے چینل کی مرمت کروائی ہے، مراد علی شاہ

سندھ حکومت نے حب ڈیم کا نیا چینل بھی تعمیر کیا، وزیراعلیٰ سندھ

شہر کراچی کو مزید 100 ایم جی ڈی پانی دیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی وزیر کو اپیل

وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر نے واپڈا اور آبی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی پانی کی دستیابی کی رپورٹ بنائے گی، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

حب سے سندھ کے پانی کا حصہ 100 سے بڑھا کر 200 ایم جی ڈی کرنے کے لئے سی سی آئی میں کیس لائینگے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی وزیر آبی وسائل سے آر بی او ڈی کو مکمل کرنے پر بات چیت

سندھ حکومت بارشوں کے باعث ایک بلین روپے خرچ کر چکی ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر نے آر بی او ڈی پر کمیٹی قائم کر دی

آر بی او ڈی منصوبے کے فنی مسائل پر تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

پانی کی تقسیم معاہدے کے مطابق ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم خاقان عباسی کے دور میں پانی کی تقسیم کا کیس بنایا تھا، مراد علی شاہ

سابق وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کی سربراہی میں کمیٹی بنائی تھی، وزیراعلیٰ سندھ

اٹارنی جنرل نے رپورٹ پیش کی وہ سی سی آئی میں منظور ہونی تھی لیکن زیر التواء ہوگئی، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ اور پنجاب کے آب پاشی افسران کے آپ خود ملاقات کریں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی وفاقی وزیر کو درخواست

دونوں صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کے مسائل حل کروائیں،مراد علی شاہ کی میان محمد معین وٹو کو درخواست

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں