بلوچ خاتون کو روڈ پر زلیل کر کے راستہ نہ دینے پر سینئر رہنما ساتھیوں سمت بی این پی مینگل سے مستفی ہونے کا اعلان کردی

*بلوچ خاتون کو روڈ پر زلیل کر کے راستہ نہ دینے پر سینئر رہنما ساتھیوں سمت بی این پی مینگل سے مستفی ہونے کا اعلان کردیا*

*تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی نصیرآبادڈویژن کے سینیئر رہنماء سید ذوالفقار علی شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں بی این پی کے احتجاج کے دوران خاتون کے واقعے کے متعلق شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ بلوچ ماں کی تذلیل دیکھ کر آج میں بطور سینیئر رھنما بلوچستان نیشنل پارٹی سے مستعفی ھونے کا اعلان کرتا ھوں ننگ ناموس کے دعویدار سب جھوٹ ھے بلوچ معاشرے میں عورتوں بوڑھوں اور بچوں کو عزت دی جاتی ہے حالانکہ اگر کہیں جنگ ہورہی ہو تو جنگ بندی کے لیے عورتوں کے درمیان میں آنے سے جنگ بندی کی جاتی ہے مگر آج ہم اپنے مفادات کی خاطر اپنے بلوچ معاشرے کی روایات کو پامال کرنے سے ذرا بھر بھی پیچھے نہیں ہٹتے یہ عورت بھی بلوچستان واسی ہوگی اس کے بچے بھی بلوچستان کی دھرتی کے سپوت ہونگے۔ مگر مظاہرین کو اس مجبور ماں کے آنسو اور بے بسی نظر نہیں آئی۔ ایک مجبور ماں ہاتھ جوڑ کر راستہ کھولنے کے لیے منت سماجت کرنے لگی مگر کسی کے روح میں اس بے وس ماں کےلئے رحم نہیں آیا آج کے اس واقعے کے بعد پارٹی میں مزید رہنا میرے ضمیر نے گوارہ نہیں سمجھا اس لئے میں بی این پی سے مستعفی ہورہا ہوں*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں