بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا،پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے میجر ثاقب اور نائیک باقر علی کی نماز جنازہ پہلے تربت اور پھر شہداء کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،بعد ازیں شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا
آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ مسلح افواج ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کےلئے پرعزم ہے
سانگھڑ تربت کے علاقے میں دوران پٹرولنگ دہشتگردوں کا حملہ
میجر ثاقب حیسن باجوہ لائنس نائیک باقر شہید ہوگئے لائنس نائیک عمر زخمی
سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے پاک آرمی کے جوان میجر ثاقب حیسن باجوہ تربت کے علاقے باڈر کے ساتھ دوران گشت دہشتگردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کر گئے پٹرولنگ کے دوران ان کے ہمراہ لانس نائیک باقر شہید اور لائنس نائیک عمر زخمی ہوئے
میجر ثاقب حسین باجوہ نے 2013 میں پاک آرمی بطور سب لیفٹیننٹ جوائن کی تھی میجر ثاقب حسین باجوہ نے ابتدائی تعلیم میٹرک فوجی فاؤنڈیشن اسکول سانگھڑ سے حاصل کی
مارچ 2023 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے انھیں زندگی کی 31 بہاریں نصیب ہوئیں
شہید پاک آرمی سے تعلق رکھنے والے باجوہ خاندان سے تھے میجر ثاقب حسین کے والد محمد یوسف باجوہ کا پاک آرمی سے ریٹائرڈ پنشنرمیں شمار ہے
شہیدمیجرثاقب حسین باجوہ کا ایک بھائی محمد عاطف باجوہ جوکہ محکمہ پولیس کا حاضر ملازم ہے 02 جولائی 2023 کو میجر ثاقب حسین باجوہ تربت کے علاقے بلور چیک پوسٹ باڈر ایریا میں گشت پر مامور تھے کہ ملک دشمن عناصر نے گھات لگا کر راکٹ لانچر اور دیگر آتشین اسلحہ سے حملہ آور ہوئے
میجر ثاقب حسین باجوہ کا فائیو سگنل سے تعلق تھا جبکہ ڈیپوٹیشن پر ایف سی کی کمانڈ پر اپنا فریضہ سرانجام دے رہے تھے
شہید پسماندگان میں ایک بیوہ کوچھوڑ کر خالق حقیقی جا ملے
شہید کا نماز جنازہ پولیس لائن شہید لال خان غوری گراؤنڈ میں بروز پیر صبح نوبجے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کیا جائے گا جبکہ آبائی حُر قبرستان میں والدہ کے پہلو میں تدفین کی جائے گی۔
شہید میجر ثاقب حسین باجوہ کے رشتہ داروں،دوست احباب نے انتہائی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے قوم کے سپوت کو خراج تحسین پیش کیا شہید کے والد اور بھائی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنا جوان کی شہادت پر فخر ہے جس نے اپنے ملک اور قوم کی خاطر اپنی جان کا نظرانہ پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کی ہے