*چھانگا مانگا / دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ تین افراد جاں بحق آٹھ زخمی*
چھانگا مانگا : نواحی علاقہ گندھی اوتاڑ میں دو گروپوں میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے،پولیس
چھانگا مانگا : دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس
چھانگا مانگا : جاں بحق ہونے والوں میں عبداللہ ، رمضان اور عمران جبکہ عمران، سلیم، مکرم، منظور، مدثر، خالد وغیرہ زخمیوں میں شامل ہیں، پولیس
چھانگا مانگا : لاشوں اور زخموں کو تحصیل ہسپتال کوٹ رادھا کشن منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس
چھانگا مانگا : دونوں افراد ایک ہی گروپ کے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں میں دونوں گروپس کے لوگ شامل ہیں،پولیس
چھانگا مانگا : تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا
چھانگا مانگا : علاقہ میں کشیدگی ہونے کے باعث پولیس کی نفری تعینات کروا دی ہے، ایس ایچ او ملک شمشیر