ہانگ کانگ کے رہا ئشیوں کا قدیم تانگ عہد کا سفر
ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ کے وکٹوریہ پارک میں تانگ عہد کے نمائشی زون میں خواتین تانگ عہد (907۔ 618) کے ملبوسات زیب تن کئے خوشی کے ساتھ رقص کررہی تھیں۔
تانگ عہد کے لباس میں ملبوس ہانگ کانگ کی رہائشی مس لی نے چمکتے سورج تلے سرخ لالٹینوں کے پس منظر میں اپنے موبائل فون کے ساتھ سیلفی بنائی۔
ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کی 26 ویں سالگرہ ہفتے کو منائی گئی۔ لی اور اس کے دوست اس خاص دن کا جشن منانے وکٹوریہ پارک آئے تھے۔
لی نے بتایا کہ یہاں کی سجاوٹ تانگ عہد کے ملبوسات سے اچھی طرح مطابقت رکھتی ہے۔
ہانگ کانگ کے رہائشی 67 سالہ وان میو لنگ نے شدید گرمی میں اڑھائی گھنٹے انتظار کیا اور آخر کار میک اپ سیکشن میں ان کا نمبر آگیا۔
وان نے بتایا کہ انہیں مختلف چینی عہد کے ملبوسات پسند ہیں، ان میں تانگ عہد کے ملبوسات سب سے زیادہ خوبصورت تھے،وہ میک اپ آرٹسٹ کے میک اپ اور بالوں کے اسٹائل سے مطمئن ہیں۔
وان نے کہا کہ انہیں روایتی چینی ثقافت سے لگاؤ ہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے یی جنگ یا تبدیلیوں کی کتاب، اور اینالکٹس آف کنفیوشس کا مطالعہ کرنا شروع کیا۔ وہ چینی ہونے کے ناطے تعلیم حاصل کرتی رہتی ہیں۔
اس طرح کے شاندار ثقافتی تجربے ہانگ کانگ کے لوگوں نے بہت پسند کئے ہیں، متعدد مقامی لوگ ہان طرز کے کپڑوں کو آزمانے کے لئے پارک میں جمع ہوئے۔ یہ ہان نسل کے چینی باشندوں کا روایتی لباس ہے۔