پاکپتن : آر پی او ساہیوال ڈویژن محبوب رشید کا عارف والا میں ڈی ایس پی کے گھر ڈکیتی کی واردات پر سخت نوٹس،رپورٹ طلب کر لی،ترجمان پولیس
ڈکیتی کی واردات کی اطلاع پر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں،،ڈی پی او کی آر پی او کو بریفنگ
فرازنک سائنس لیبارٹری کی ٹیموں نے متاثرہ گھر سے ملزمان کے فنگر پرنٹس حاصل کر لئے گئے ہیں ، ڈی پی او کی بریفنگ
گھر کے اندر ہونے والی ڈکیتی کی اس واردات کو ٹریس کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،آر پی او محبوب رشید
ڈی پی او پاکپتن واردات کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کام کرنے والی ٹیموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں ، آر پی او محبوب رشید
واردات کو ٹریس کرنے کے پولیس اقدامات کے حوالے سے ہر 6گھںٹے بعد خود پراگرس لوں گا، آر پی او محبوب رشید
واردات ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پاکپتن پولیس کو اضافی جدید سائنسی آلات بھی پہنچا دیئے گئے ہیں،آر پی او
جیو فینسنگ کے لئے بھی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ،آر پی او محبوب رشید
ساہیوال،اوکاڑہ اور وہاڑی سے مشکوک، کریمنل ریکارڈ یافتہ افراد سے پوچھ گچھ بھی شروع کر دی گئی ہے،آر پی او محبوب رشید
پاکپتن شریف میں تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی سابق صوبائی وزیر اڈوکیٹ ہائی کورٹ ایک سابق ڈی ایس پی اور ایک موجودہ ڈی ایس پی کے گھر کروڑوں روپے کی واردات
پاکپتن شریف کی تحصیل عارف والا/شہر کی تاریخ کی ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکوؤں نے ملک کے معروف سیاسی خاندان ٹکا فیملی کے آبائی شہر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے کڑوروں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی
سابق صوبائی وزیر خوراک ٹکا محمد اقبال خاں مرحوم، سابق ڈی آئی جی ٹکا مختار خاں کے بھائی سابق ڈی ایس پی ٹکا خالد خاں مرحوم کے بورے والا روڈ پر واقع ہریانہ پیٹرولیم اور ہریانہ کولڈ سٹوریج سے ملحقہ گھر میں اتوار کی رات ڈکیتی کی واردات
سابق ڈی ایس پی ٹکا محمد خالد خاں مرحوم کے دونوں بیٹے ڈی ایس پی ٹکا محمد سجاد خاں اور ٹکا محمد فرید خاں ایڈوکیٹ فیملی کیساتھ وہاں رہائش پذیر ہیں
رات ڈیڑھ بجے کے قریب 5 ڈاکو گھر میں گھس آئے، ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی ٹکا محمد سجاد خاں اور دیگر فیملی ممبران کو یرغمال بنا کر تقریبا 100 تولہ طلائی زیورات اور 80 لاکھ کے قریب نقدی لوٹ لی
دوران واردات ٹکا محمد فرید خاں ایڈوکیٹ بھی گھر پہنچے تو ڈاکوؤں نے انہیں بھی یرغمال بنا لیا ڈاکو ڈیڑھ گھنٹہ تک گھر میں لوٹ مار کرتے رہے، اور بالآخر واردات کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے
واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی حکام بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے
پولیس تھانہ سٹی مصروف تفتیش ہے ۔