Embed HTML not available.

کراچی کے علاقے بلدیہ میں شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف ایک ڈاکو پولیس نے شہریوں کی مدد سے گرفتار کرلیا ، ملزم کے دیگر دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے

کراچی کے علاقے بلدیہ میں شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف ایک ڈاکو پولیس نے شہریوں کی مدد سے گرفتار کرلیا ، ملزم کے دیگر دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے

کراچی میں رات گئے بلدیہ میں پولیس نے عوام کی مدد سے ڈاکو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے ، بلدیہ سیکٹر فائیو جے کے قریب شہریوں اور پولیس نے ایک ڈاکو پکڑ لیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے ، پکڑے جانے والے ملزم کی شناخت وسیم علی کے نام سے ہوئی ، پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے پستول اور چھینی ہوئی رقم برآمد کرلی گئی ہے ، ملزم کے دوسرے ساتھیوں کی بھی شناخت ہوچکی ہے جن کی تلاش جارہی ہے

.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں