کراچی میں سپر ہائی وے پر نادرن بائی پاس کٹ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگئے
کراچی سپر ہائی وے نادرن بائی پاس کٹ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ نامعلوم ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان جاں بحق ہوئے ، مرنے والے افراد کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق مرنے والے افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرلی