تھانہ مدینہ کالونی پولیس کی کارروائی ،تین رکنی اسٹریٹ کریمنل گروہ موقع واردات سے رنگے ہاتھوں گرفتار۔
ملزمان فیصل اور عبدالحمید نامی شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔پولیس
علاقہ گشت پر مامور پولیس نے ملزمان کو موقع واردات سے گرفتار کیا۔پولیس
ملزمان کی شناخت محمد اظہر عرف ماما، فیضان اور عتیق الرحمان کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی پستول، چھینی گئی رقم اور موبائل فون برآمد کرلئے گئے۔
ملزمان نے دوران تفتیش اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے. پولیس
ملزمان اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔پولیس
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، مزید تفتیش کی جا رہی ہے. ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری