قائمقام صدر و چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر عالمی پارلیمانوں سے رابطے کا فیصلہ

قائمقام صدر و چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر عالمی پارلیمانوں سے رابطے کا فیصلہ

سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ قائمقام صدر

تمام عالم اسلام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ۔ صادق سنجرانی

اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں دوسروں کے جذبات کو مجروح کرنے کی اجازت بالکل بھی نہیں دی جا سکتی ۔ چیئرمین سینیٹ

ایسی  نفرت انگیز حرکتیں بلاشبہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ

عالمی برادری اس واقعے کا نوٹس لے اور ایسے واقعات کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرے ۔ چیئرمین سینیٹ

تمام عالمی پارلیمانوں کو خصوصی خط لکھوں گا ۔ چیئرمین سینیٹ

عالمی پارلیمانوں کو بھی اپنا کر دار ادا کر نا ہوگا ۔ صادق سنجرانی

اسلام امن کا مذہب ہے ، قائمقام صدر

عالم اسلام کی پارلیمانوں کو ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ قائمقام صدر

عالم اسلام کے بین الاقوامی فورمز پر بھی اس واقعے کی بھر پور مزمت کی جائے گی ۔ قائمقام صدر و چیئرمین سینیٹ

پاکستان کی پارلیمان ، حکومت اور عوام اس دلخراش واقعے پر شدید رنجیدہ ہیں ۔ قائمقام صدر و چیئرمین سینیٹ

سویڈن کی حکومت کو خود بھی اس واقعے پر فوری ایکشن لینا چاہیے۔ محمد صادق سنجرانی

اس قسم کی آزادی کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جا سکتی۔ محمد صادق سنجرانی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں