ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کراچی کے مختلف علاقوں سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مزید پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کراچی کے مختلف علاقوں سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مزید پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا

تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کی جانب سے آئمہ کرام اور خطباء حضرات سے نماز جمعہ اور عید کے اجتماعات میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کو بنیادی موضوع بنانے کی اپیل

مقدس ہستیوں بالخصوص حضور ﷺ کی عزت و ناموس پر حملے خطرناک صورتحال ہے۔ہمیں سوچنا چاہئیے کہ ہمیں کیا حضور ﷺ سے محبت ویسی ہی ہے،جیسی محبت کا تقاضہ ہمارا ایمان کرتا ہے۔قائدین تحریک کا بیان۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(کراچی)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مزید پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔مذکورہ ملزمان سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مقدس ہستیوں بالخصوص حضور ﷺ کی توہین پر مبنی انتہائی گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث تھے۔مذکورہ ملزمان کے قبضے سے مذکورہ سنگین ترین جرائم میں ملوث ہونے کے متعلق تمام شواہد بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔دوسری طرف تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان نے کہا ہے کہ من حیث القوم ہمیں سوچنا چاہئیے کہ کیا ہمیں حضور ﷺ سے محبت ویسی ہی ہے کہ جیسی محبت کرنے کا تقاضہ ہم سے ہمارا ایمان کرتا ہے،ہم میں سے ہر ایک شخص کو تنہائی کے لمحات میں اپنے دل کو ٹٹولنا چاہئیے کہ ہمیں حضور ﷺ سے محبت کیا ویسی ہی ہے جیسی محبت کا دعویٰ ہم اپنی زبان سے کرتے ہیں،کہیں ہم اپنے آپ کو دھوکہ تو نہیں دے رہے؟اگر ہمیں حضور ﷺ کی ذات گرامی سے محبت دنیا ومافیھا سے بڑھ کر ہے تو ہمیں مقدس ہستیوں بالخصوص حضور ﷺ کی عزت و ناموس کے تحفظ کے لئے جدوجہد میں عملی طور پر شریک ہونا چاہئیے۔ان خیالات کا اظہار تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ قاری نوید مسعود ہاشمی اور جنرل سیکریٹری حافظ احتشام احمد نے عیدالاضحی کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ اس وقت کہ جب سوشل میڈیا کے ذریعے مقدس ہستیوں بالخصوص حضور ﷺ کی عزت و ناموس پر انتہائی رقیق حملے کئے جارہے ہیں تو ایسے موقع پر آئمہ کرام اور خطباء حضرات کی ذمہ داری ہے کہ وہ نماز جمعہ اور عید کے اجتماعات میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کو اپنا بنیادی موضوع بناتے ہوئے عوام الناس کو سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے آگاہ کریں۔اس وقت مقدس ہستیوں بالخصوص حضور ﷺ کی عزت و ناموس پر حملے کرنے والے ہمارے گھروں،گلی محلوں تک پہنچ چکے ہیں۔ایف آئی اے کہہ رہی ہے کہ پاکستان میں مقدس ہستیوں بالخصوص حضور ﷺ کی عزت و ناموس پر سوشل میڈیا کے ذریعے حملہ کرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ایک مختصر عرصے میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ اور انسداد دہشتگردی ونگ نے دو سو سے زائد ایسے مجرمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے کہ جو سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی توہین پر مبنی انتہائی گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث تھے۔بدقسمتی سے ان میں سے اکثر مجرمان کا تعلق مسلمان گھرانوں سے ہے۔یہ ایک خطرناک صورتحال ہے۔اس صورتحال میں ہمیں عیدالاضحی کے موقع پر یہ عہد کرنا چاہئیے کہ ہم مقدس ہستیوں بالخصوص حضور ﷺ کی عزت و ناموس کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اپنے اور اپنی نسل کے ایمان کو بچانے کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں