سیکیورٹی فورسز کے ٹانک اور شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشنز، 6 دہشت گرد جہنم واصل، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد،،

سیکیورٹی فورسز کے ٹانک اور شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشنز، 6 دہشت گرد جہنم واصل، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد،،

*آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان ضلع ٹانک کے علاقے منزئی میں جھڑپ ہوئی، سیکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، دریں اثناء شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے رمیان ایک اور جھڑپ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں مزید تین دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے اپریشن بھی کیا گیا، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا،،

سیکیورٹی فورسز کے ٹانک اور شمالی وزیرستان میں آپریشنز، 6 دہشت گرد مارے گئے، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں