بلوچستان کے علاقے بارکھان اور ڈیرہ بگٹی سرحدی علاقے میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور امن لشکر کے درمیان جھڑپیں جاری چار دہشت گرد جہنم واصل دو زخمی امن لشکر کی قیادت وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بھائی کر رہے ہیں ،،
زرائع کے مطابق بارکھان ڈیرہ بگٹی سرحد پر فتنہ الہند سے منسلک دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع، پر بیکڑ سے لیویز اور مسوری قبائل کے لشکر نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے بھائی میر آفتاب بگٹی اور حاجی خان محمد بگٹی کی قیادت میں دہشت گردوں کا تعاقب کر کے گھیر لیا اور جمعہ کی الصبح سے دہشت گردوں اور قبائلی لشکر کے درمیان شدید جھڑپیں جاری،جھڑپوں کے دوران چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ دو زخمی ہوئے جن کی زندہ گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا اور اور لاشوں کو قبائلی لشکر نے اپنی تحویل میں لے لیا ہلاک دہشت گرد فتنہ الہند سے وابستہ تنظیموں سے تعلق رکھتے تھے قبائلی زرائع کے مطابق دہشت گردوں کی لاشیں بلوچی روایات کے مطابق شناخت کے بعد ورثاء کےحوالے کی جائیں گی دہشت گردوں کی نقل و حرکت اس وقت بڑھی جب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اپنے آبائی علاقے بیکڑ میں موجود تھے آخری اطلاعات آنے تک دہشت گردوں اور امن لشکر کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں اور امن لشکر اور انتظامیہ نے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا ہوا ہے ،،،،