کراچی میں اداکار شکیل احمد 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ شکیل احمد گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جو آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے نامور اداکار شکیل المعروف یوسف کمال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
فنکار یوسف کمال المعروف شکیل انتقال کر گئے ،
گزشتہ چند روز سے نجی ہسپتال میں داخل تھے
رہائش ان کی ملیر کینٹ میں تھی
بیٹی کل صبح چھ بجے کی فلائٹ سے سعودی عرب سے کراچی پہنچ رہی ہے
جبکہ بیٹا پہلے ہی کراچی میں موجود ہے، زرائع فیملی
شکیل صاحب کا اصل نام یوسف کمال تھا
مگر بعد میں انہیں شکیل کا فلمی نام دیا گیا
کئی سال پہلے شکیل صاحب کا بائی پاس اپریشن بھی ہوا تھا
پچھلے کئی سال سے ارتھرائٹس کا شکار تھے جو کہ جوڑوں کی ایک بیماری ہوتی ہے
شکیل صاحب کو چلنے پھرنے میں دشواری ہوتی تھی اس لیے ایک ملازم انہیں چلنے میں مدد دیتا تھا،
بیٹی کا نام حرا بیٹے کا نام حیدر اور اہلیہ کا نام فری ہے
اب تک کی اطلاعات کے مطابق عصر اور مغرب کے درمیان کل ان کی تدفین کی جائے گی، فیملی زرائع
مرحوم شکیل کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری
مرحوم شکیل فن کی دنیا کا ایک انمول نام تھا، بلاول بھٹو زردای
پاکستانی فلموں، تھیٹر اور ڈراموں میں ان کی اداکاری کا سحر ہمیشہ قائم رہیگا، بلاول بھٹو زردای
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مرحوم کے لئے جنت الفردوس اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی
اظہار تعزیت
وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے معروف اداکار پرائڈ آف پرفارمنس شکیل یوسف ( یوسف کمال) کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
شکیل یوسف نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں جو کردار ادا کیا اس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ سعید غنی
شکیل یوسف کے پی ٹی وی پر ڈرامے جن میں انکل عرفی، آنگن ٹہیرا، ہنی مون، افشاں، جب جب دل ملے، شہزوری، زیر زبر پیش، انکہی، عروشہ کے علاؤہ انہوں نے کئی مقبول پاکستان فلموں میں کام کیا۔ سعید غنی
شکیل یوسف پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں دنیا بھر میں ایک مقبول فنکار کے طور پر جانے اور پہچانے جاتے تھے۔ سعید غنی
حکومت پاکستان نے ان کی اس صلاحیتوں پر 1992 میں انہیں پرائڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے بھی نوازا تھا۔ سعید غنی
شکیل یوسف کے انتقال سے پاکستان کئ سالہ ڈرامہ کردار سے محروم ہوگیا ہے۔ سعید غنی
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ آمین سعید غنی
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین سعید غنی
کراچی
گورنر سندھ کا شہرہ آفاق فنکار یوسف کمال المعروف شکیل کے انتقال پر اظہار افسوس
مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل دعا
شہرہ آفاق فنکار نے ہر کردار کو حقیقت کا روپ دیا۔ گورنر سندھ
فن اداکاری میں ان کا کوئی ثانی نہ تھا۔ گورنر سندھ
یوسف کمال فن اداکاری میں ایک اکیڈمی تھے۔ گورنر
ان کی جاندار اداکاری کے ہر کردار سے نئے فنکار بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ گورنر
فن اداکاری میں یوسف کمال کا خلا کئی دہائیوں تک محسوس کیا جائے گا۔ گورنر سندھ
اداکاری میں ان کی خدمات ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہیں گی۔ گورنر سندھ
اداکار شکیل کا اصل نام یوسف کمال تھا۔ انہوں نے متعدد لازوال ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔