وزیراعظم شہبازشریف کی ایران اور آزربائیجان کے صدور کو ٹیلی فون، عید کی مبارک دی صدر کشمیر کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز جنرل ساحرشمشاد مرزا کو عید کی مبارک

وزیراعظم شہبازشریف کی ایران اور آزربائیجان کے صدور کو ٹیلی فون، عید کی مبارک دی

وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو عید الاضحی کی مبارک دی

وزیراعظم نے ایران کی قیادت اور عوام کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کی قیادت اور عوام کو عید کی جوابی مبارک دی اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا

دونوں قائدین کا برادر ہمسایہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

دونوں راہنماﺅں نے سرحد پر مارکیٹس کے قیام کو دوطرفہ معاشی وتجارتی تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا

ایران کے صدر نے ٹیلی فون کرنے اور عید کی مبارک پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا
وزیراعظم کا آزربائیجان کے صدر الہام علیوف کو بھی ٹیلی فون ، عید کی مبارک کا تبادلہ کیا

وزیراعظم نے آزربائیجان کے عوام اور حکومت کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام دیا

صدر الہام علیوف نے بھی خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہار کیا

وزیراعظم نے اپنے دورہ آزربائیجان کا حوالہ دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کے عمل کو تیز بنانے کا عزم ظاہرکیا

وزیراعظم نے آزربائیجان سے ایل این جی کی فراہمی کا عمل تیز بنانے کی امید کا بھی اظہار کیا

صدر الہام علیوف نے ٹیلی فون کرنے اور عید کی مبارک دینے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا
وزیراعظم کی آزاد ریاست جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کو ٹیلی فون پر عید کی مبارک

وزیراعظم نے صدر آزادجموں وکشمیر کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا

دونوں قائدین نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی

دونوں قائدین نے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا

دونوں قائدین نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا دلیری اور ثابت قدمی سے مقابلہ کرنے پر بہادر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا

کشمیریوں کی آزادی تک پاکستان کی جانب سے ہرممکن حمایت کرتے رہیں گے ، وزیراعظم کی صدر آزادکشمیر سے گفتگو

وزیراعظم شہبازشریف کی پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کو ٹیلی فون

وزیراعظم نے چاروں گورنرز کو عید کی مبارک دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا

وزیراعظم شہبازشریف کے حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین کو بھی ٹیلی فون

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹوزرداری، خالد حسین مگسی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ایمل ولی خان کو ٹیلی فون

وزیراعظم نے حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین کو عید کی مبارک دی اور خیریت دریافت کی

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے قائدین نے ملکی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر گفتگو کی

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے قائدین کو آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں بھی آگاہ کیا

وزیراعظم شہبازشریف کا چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کو ٹیلی فون اور عید کی مبارک

وزیراعظم نے مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور اور عسکری تیاریوںسے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں