قومی شاہراہ ہٹڑی بائی پاس کے قریب تیز رفتار بس نے رکشہ سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئ

قومی شاہراہ ہٹڑی بائی پاس کے قریب تیز رفتار بس نے رکشہ سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال حیدرآباد میں علاج کے لیے داخل کروادیا گیا ہے
وی او
قومی شاہراہ ہٹڑی بائی پاس کے قریب تیز رفتار بس نے سامنے سے آنے والے رکشے کو کچل دیا جس میں سوار ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال حیدرآباد علاج کے لیے داخل کروادیا گیا پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہوگیا جب کہ وہاں جمع ہونے والے افراد بھی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے بس پر پتھراؤ کیا بعد میں اسے آگ لگانے کی کوشش بھی کی تاہم پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا اور بس اپنی تحویل میں لے لی رکشہ میں سوار جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق حاجانو برادری سے ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں