جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والی ایشین چیمپین شپ میں خانیوال کی تحصیل میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے اولمپک چیمپین ارشد ندیم نے ایشین چیمپن شپ میں 86.40 میٹر کی تھرو پھینک کر پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے اس موقع پر ان کی والدہ اور بھائی کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی پر وہ بہت خوش ہیں اور اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کیا ان کی کامیابی میں ہمارے ساتھ ساتھ پوری قوم کی دعائیں بھی شامل ہیں ارشد ندیم کے اہل خانہ کا کہنا ہے ان کی یہ کامیابی وہ اپنی پاک فوج کے شہداء کے نام کرتے ہیں جبکہ ان کے گھر کے باہر ارشد ندیم کی کامیابی پر ڈھول کی ٹھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے جا رہے ہیں اور جیت کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی جا رہی ہے

شاباش ارشد ندیم شاباش. ہمیں آپ پر ناز ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ارشد ندیم کو جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد

ارشد ندیم کی جیت پر ان کے کوچ اور اہلخانہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، محسن نقوی

ارشد ندیم پاک دھرتی کا سپوت ہے اور آج ارشد ندیم نے ایک بار پھر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ محسن نقوی

ارشد ندیم پاکستان کا ہیرو ہے اور قوم اس کامیابی پر بہت خوش ہے۔ محسن نقوی

ارشد ندیم کی جیت سخت محنت۔ لگن اور کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے، محسن نقوی

تاریخی کامیابی پر ہر پاکستانی مسرور ہے اور قوم کو پاکستان کے باصلاحیت بیٹے پر فخر ہے۔ محسن نقوی

ارشد ندیم نے جنوبی کوریا میں پاکستان کا نام روشن کرکے سب کے دل جیت لیے ہیں۔ محسن نقوی

بھارت سمیت دیگر ممالک کے ایتھلیٹس کو ہرا کر چیمپئن شپ جیت کر قومی پرچم کو بلند کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔ محسن نقوی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں