(*پشاور پولیس کی اہم کاروائی ، نواحی علاقہ ارمڑ میں 6 افراد کے سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزمان گرفتار)*
پشاور () سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن نور جمال کی نگرانی میں ایس پی صدر ڈویژن رضا محمد خان ، ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل دیار خان ، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن بحت منیر خان ، ایس ایچ او تھانہ ارمڑ نور محمد خان اور تفتیشی عملہ پر مشتمل خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر دن رات انتھک محنت کے دوران 6 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتارکر لیا ، گرفتار مرکزی ملزمان نے نواحی علاقہ ارمڑ بالا میں مورخہ 19 میی کو فائرنگ کرکے 6 افراد کا سفاکانہ قتل کیا تھا مقتولین میں ماں بیٹی ، دو جواں سال بیٹے اور دو معصوم بچے شامل تھے ، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
تفصیلات کے مطابق مورخہ 19 مئی 2025 کو علاقہ تھانہ ارمڑ ، ارمڑ بالا میں 6 افراد مسماہ (ش) زوجہ اطلس بعمر 60/62 سال ، مسماہ (ن) زوجہ رمضان بعمر26/27 سال ، حضرت امین ولد اطلس بعمر 24/25 سال ، فضل امین ولد اطلس 21/22 سال ، طفلکہ ہما دختر فضل امین بعمر 10 سال ، طفل احمد ولد فضل امین بعمر 3 سال بے دردی سے قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا اس ضمن میں مدعی نسیم ولد اطلس خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا
واقعہ کا سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے سختی سے نوٹس لیتے ملوث ملزمان کا سراغ لگانے اور ان کی گرفتاری کیلئے ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد ، ایس ایس پی انوسٹی پی انوسٹی گیشن نور جمال کی سربراہی میں ایس پی صدر ڈویژن رضا محمد خان ، ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل دیار خان ، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن بحت منیر ، ایس ایچ او تھانہ ارمڑ نور محمد خان اور تفتیشی افسر پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی
خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران 6 افراد قتل میں ملوث مرکزی سفاک ملزمان شمشاد اور منصور پسران دلشاد ساکنان ارمڑ بالا کو گرفتارکر لیا ، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے