گھوٹکی: میں جاگیرانی برادری کے دو فریقوں میں پرانے تنازع پر فائرنگ 4 افراد قتل
فائرنگ کے دوران دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر جدید اسلحے کے منہ کھول دیئے۔
فائرنگ سے 25سالہ نادر علی جاگیرانی اپنے چچا عالم جاگیرانی سمیت جاں بحق ہوگئے
بتایا جاتا ہے کہ تصادم کی وجہ قطب جاگیرانی اور بھورال جاگیرانی گروپوں کے درمیان پرانی تکرار پر چل رہی تھی
آج صبح پولیس نے بھورال جاگیرانی پارٹی پر چھاپہ مارا جس میں جرائم پیشہ افراد اور پولیس میں ہاتھا پائی ہوئی پولیس
بھورال پارٹی پر پولیس نے فائرنگ کردی جس میں نوجوان مختار جاگیرانی مارا گیا پولیس
پولیس جیسے ہی تفتیش کے بعد اپنی جگہ پر پہنچی تو مسلح افراد نے نوجوان قطب جاگیرانی کے گھر پر فائرنگ کردی جس میں اس کا نوجوان بیٹا نادر اور بھائی عالم جاگیرانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور فریقین کا نوجوان وینگس جاگیرانی شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
تصادم کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی۔ تاہم پولیس جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی اور دونوں فریقین کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔