بینک ہالیڈے
بینک دولت ِ پاکستان 3 جولائی 2023ء (بروز پیر)کو بینک ہالیڈے کی بنا پر عام لین دین کے لیے بند رہے گا۔ چنانچہ تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے/ مائکرو فنانس بینک اُس روز عام لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ تاہم بینکوں/ ترقیاتی مالی اداروں/ مائکرو فنانس بینکوں کے ملازمین حسبِ معمول دفتر حاضر ہوں گے۔