اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت نے شہباز گل کا شناختی کارڈ بلاک کرنے اور انہیں فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے شہباز گل کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے ایف آئی اے کو شہباز گل کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے قرار دیا کہ شہباز گل پاکستان میں جس ائیر پورٹ پر نظر آئیں،انہیں گرفتار کر کے پیش کریں
اسلام آباد اور فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنرز سے منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کا ریکارڈ بھی 26 جولائی تک طلب کر لیا