پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی ۔۔ پاک بنگلہ دیش T20 سیریز کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ۔۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو 13 روز بعد پاکستان پہنچنا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی ۔۔۔۔۔ پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔۔۔۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو تیرہ روز بعد پاکستان پہنچنا ہے۔
پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن ٹین دبئی منتقل کی جا چکی ہے اور اب صرف نئے میچز شیڈول کا اعلان ہونا باقی ہے ۔ دوسری جانب اس تناظر میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز عارضی طور پر ملتوی کئیے جانے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں
اعلان کردہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے 21 مئی کو پاکستان پہنچنا ہے ۔ پہلے دو میچز 25 اور 27 مئی کو فیصل آباد جبکہ تین میچز 30 مئی ، یکم جون ،اور 3 جون کو لاہور میں شیڈول ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں