عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برینٹ خام تیل کی قیمت میں 95 سینٹس اضافہ ریکارڈ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان
برینٹ خام تیل کی قیمت میں 95 سینٹس اضافہ ریکارڈ

روس میں نیم فوجی دستے ویگنر کی ناکام بغاوت کے بعد ایشیا کی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تیل کے بڑے پیداواری ممالک میں شامل ملک روس میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری صورت حال نے سیاسی عدم استحکام کے علاوہ تیل کی فراہمی پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے۔

اتوار کی رات کو برینٹ خام تیل کی قیمت میں 95 سینٹس یا ایک اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت 74 اعشاریہ 80 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح امریکہ، مغربی ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 70 اعشاریہ چار ڈالر فی بیرل تک بڑھی جو کہ 88 سینٹس اور ایک اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے روس کے نیم فوجی دستے ’ویگنر‘ نے روسی فوجی قیادت کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا تھا جس کے بعد صدر ولادیمیر پوتن نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ روسی فوج کے خلاف ہتھیار اُٹھائے والے کو سزا دی جائے گی۔

روسی فوج اور نیم فوجی دستے ویگنر کے درمیان اتوار کی رات کو معاہدہ طے پانے کے بعد دونوں کے درمیان تصادم کا خطرہ ٹلا تھا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس میں بننے والی سیاسی و جنگی صورت حال سے تیل کی رسد میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی اور تیل کی سپلائی پر منفی اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں جس سے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے۔ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ویگنر فورسز کی جانب سے حالیہ کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لاوا گزشتہ کئی ماہ سے پک رہا تھا تاہم انہوں نے ویگنر کی مسلح بغاوت کو روس کا ’اندرونی مسئلہ‘ قرار دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں