ملک بھر کی طرح ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں بھی پاک فوج سے یکجتی کے لیے ریلی نکالی گئی

ملک بھر کی طرح ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں بھی پاک فوج سے یکجتی کے لیے ریلی نکالی گئی – بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کے خلاف پاکستانی یک زبان،پوری قوم اپنی پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو گئ،بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم، ،فضاء پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی

VO:

پاکستان کے خلاف گزشتہ دنوں سے جاری بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم یک زبان ہو کر اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوچکی ہے،ملک بھر کی طرح ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے شہریوں کی جانب سے ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں ریلی نکالی گئ ،ریلی میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ریلی کے شرکاء نے بھارتی جارحیت کے خلاف جبکہ پاک فوج کے حق میں شدید نعرے بازی کی،ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے ، پاک فوج نے جس طرح بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اسکی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، انکا کہنا تھا کہ اگر بھارت اپنے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا تو پاک فوج انکے گھر میں گھس کر ایسا دندان شکن جواب دے گی کہ بھارت کہیں پر منہ دیکھانے کے قابل بھی نہیں رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں