اپنی ہمشیرہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو شیطان صفت بھائی کوہاٹ میں گرفتار اپنی 15 سالہ بہن کو ایک سال سے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے

نہ آسمان گرا اور نہ زمین پھٹی دو درندہ صفت بھائی گرفتار
/
کوہاٹ پولیس نے اپنی ہمشیرہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو شیطان صفت بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
مبینہ ملزمان اپنی 15 سالہ بہن مسماۃ (ر) کو ایک سال سے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے
ایس ایچ او ایم آر ایس اسلام الدین نے متاثرہ لڑکی کی رپورٹ پر سفاک ملزمان رحمت سکنہ میروزئی اور احمد سکنہ میاں گان کالونی کے خلاف فی الفور مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا
مبینہ ملزمان رحمت متاثرہ لڑکی کا سگہ اور احمد سوتیلا بھائی ہے جو اپنی بہن کیساتھ متعدد مرتبہ زیادتی کے مرتکب ہوئے
پولیس نے گرفتار ملزمان اور متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرانے کے بعد مثبت رپورٹ آنے پر ملزمان کو حراست میں لیا ہے.
مبینہ ملزمان کو عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں