منڈی بہاؤالدین سے PTI کے سابق MPA محمد طارق تارڑ کے 20 سالہ بیٹے کو پولیس نے لاھور سے گرفتار کیا جیل بھیج دیا

‏منڈی بہاؤالدین میں لاقانونیت اور پولیس گردی کی انتہا۔
‏منڈی بہاؤالدین سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے PP-66 محمد طارق تارڑ کا 20 سالہ بیٹا جو کہ لاہور میں تعلیم حاصل کر رہا تھا اور 9 مئی کے واقعات میں کسی جگہ بھی احتجاج میں شامل نہ تھا اور بچہ پہلے سے بیمار بھی ھے اس کو منڈی بہاؤالدین کی پولیس نے لاھور سے گرفتار کیا اور تھانہ پھالیہ کے ایک مقدمے میں نامزد کر کے اس پر تشدد بھی کیا جس کی وجہ سے وہ زیادہ بیمار ھو گیا اور اسے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں 4 دن داخل کیا گیا- پھر اسے جیل بھیج دیا گیا جہاں اس کی حالت بہت خراب ھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں