مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کہتے ہیں بندر کے ہاتھ ماچس لگ جائے تو پورے کے پورے جنگل کو آگ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے،،یہ مثال وزیر اعلی ٹک ٹاک پر بلکل فٹ بیٹھتی ہے،،وزیراعلی پنجاب نے پہلے کسانوں کی کمر توڑی،،جس کی وجہ سے اس سال تاریخ کی کم ترین گندم پیدوار ہے،،ملک میں کسانوں کا معاشی استحصال اور نقصان 900 ارب سے زیادہ ہے۔۔
اینکر ریڈ
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل نے پنجاب اور پاکستان گندم بحران پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے پہلے کسانوں کی کمر توڑی،،جس کی وجہ سے اس سال تاریخ کی کم ترین گندم پیدوار ہے،،عام تخمینہ ہے کہ پاکستان کو 3 سے 4 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنا پڑے گا،،ملک میں کسانوں کا معاشی استحصال اور نقصان 900 ارب سے زیادہ ہے،،صرف پنجاب کے کسانوں کا نقصان 600 ارب سے زیادہ ہے،،ڈرامہ تھیٹر ریگولیٹر عظمیٰ بخاری کسانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے پھر آگئی ہے،،کہتی ہیں کسانوں کو 5000 روپے فی ایکڑ دیں گے جس سے کھاد کی ایک بوری نہیں آتی،،ان سے کسانوں کی 3 دن کی اجرت بھی نہیں بنتی،،پھر بولے 500 کے لگ بھگ ٹیوب ویلز کو سولر پر سبسڈی دی،،جب قیمت کا پتہ چلا کسانوں نے ٹریکٹر لی اور نہ سولر سسٹم،،پھر بولے کل سبسیڈی 11.5 ارب کی ہے جبکہ کسانوں کا نقصان 600 ارب کا ہے،،زیادہ گندم اگانے والوں کے لئے انعامی اسکیم میں صرف دس کروڑ رکھے،،اندازہ کریں اگر گندم کا ریٹ ایک روپے فی من بڑھے تو وہ بھی 50 کروڑ بنتا ہے،،میڈل مین کے زرئیعے وزیر اعلی پنجاب نے اشرافیہ کو فائدہ پہنچایا،،فلور ملز اور گرین لائسنس ہولڈر کے لئے سود سے پاک اربوں روپے قرض کا اعلان کیا،،انہی کے لئے گودام میں گندم رکھنے اور کرایہ بھرنے کی حامی بھی بھری،،وزیراعلی پنجاب خود بول رہی ہے جب قیمت بہتر ہو جائے تو بیچ دینا،،یعنی کم قیمت کا بیانیہ صرف کسان کی کمر توڑ کر میڈل مین کو فائدہ دینے کا اعتراف ہے،،بہت جلد خیبر پختوخواہ کی حکومت کی طرف سے کسانوں کو خوشخبری آئے گی،،تاریخ میں پہلی دفعہ خیبر ہختونخوا حکومت نے کسانوں سے براہ راست گندم خریدی تھی۔۔