وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی سےانٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

اسلام آباد، 15 اپریل 2025

وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی سےانٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

گلوبل ڈائریکٹر آئی ایف سی محترمہ لنڈا روڈو مونینجیٹروا وفد کی قیادت کر رہی تھیں

وزارت ریلوے کے اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے

آئی ایف سی کے تعاون سے وزارت ریلوے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیں گے، بلال اظہر کیانی

مال بردار ٹرینوں کی بہتری کے حوالے سے آئی ایف سی سمیت عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے، بلال اظہر کیانی

ریل انفراسٹکچر کی بہتری ناگزیز ہے، اس مقصد کے لئے جامع اقدامات کر رہے ہیں، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی

ریلوے کو جدید بنانے کے لیے آئی ایف سی کی پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، بلال اظہر کیانی

آئی ایف سی کے وفد نے ریلوے انفراسٹکچر کی بہتری اور دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے پریزنٹیشن بھی دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں