Embed HTML not available.

مظفرگڑھ میں کچہری کے گیٹ کے سامنے کار اور موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں عدالت میں پیشی کے لیے آنے والے 2 افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس کیمطابق دونوں افراد کو پرانی دشمنی کی بنیاد پر قتل کیا گیا

مظفرگڑھ کچہری کے مین گیٹ پر کار اور موٹر سائیکل سوار افراد نے 2 افراد پر فائرنگ کردی.پولیس کیمطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،،واقعے کے بعد ڈی ایس پی سٹی ریحان رسول کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردیں،پولیس کیمطابق مرنے والے افراد خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے رہائشی تھے اور کچہری پیشی پر آئے ہوئے تھے،مقتولین کی شناخت نور محمد اور محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے.پولیس کیمطابق مرنے والے شخص محمد حسین کیخلاف گزشتہ سال تھانہ صدر میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،شبہ ہے کہ ملزمان کو پرانی دشمنی کی بنیاد پر قتل کیا گیا.

مظفرگڑھ میں کچہری کے گیٹ کے سامنے کار اور موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں عدالت میں پیشی کے لیے آنے والے 2 افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس کیمطابق دونوں افراد کو پرانی دشمنی کی بنیاد پر قتل کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں